برطانیہ فوج نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا ٹینک تیار کرلیا

ٹینک کانکریٹ کی کھدائی، زمین کےاندر سوراخ کرنےکےساتھ ساتھ پانچ ہزار کلوگرام وزنی اشیا کو اٹھانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹینک کانکریٹ کی کھدائی، زمین کےاندر سوراخ کرنےکےساتھ ساتھ پانچ ہزار کلوگرام وزنی اشیا کو اٹھانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز


برطانیہ کی فوج نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا ٹینک تیار کر لیا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی فوج کا تیار کیا گیا 30 ٹن وزنی ٹینک ریموٹ کنڑول سے چلایا جاتا ہے۔ ٹینک کو مستقبل کے ہتھیاروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ٹینک کانکریٹ کی کھدائی، زمین کے اندر سوراخ کرنے کے ساتھ ساتھ5 ہزار کلوگرام وزنی اشیا کو اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فلحال ٹینک کو ملک میں مختلف تعمیر کے کام کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کے بعد اس کو جنگوں میں فوجی دستوں کی معاونت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

Load Next Story