تقریب حلف برداری کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کےپہرے لگ گئے

چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسک June 05, 2013
اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی پولیس کےاہلکارسادہ لباس میں اہم مقامات پر تعینات کر دیئےگئے ہیں۔، فوٹو : فائل

قومی اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کےپہرے لگ گئے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کےلیے سیکیورٹی پلان مکمل کرلیاگیا، اس سلسلے میں پولیس کے ساڑھے 3 ہزار افسراوراہلکار تعینات ہیں،ایوان صدر اورقریبی علاقےمیں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیے وفاقی پولیس نے تین حصار قائم کئے ہیں، ایوان صدر کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ٹرپل ون بریگیڈ کے سیکیورٹی اسٹاف کے علاوہ پہلا سیکیورٹی حصار آپریشنل پولیس کا ہے جس میں ٹریفک پولیس تمام اہم مقامات اور چوراہوں پر تعینات ہے، دوسرا سیکیورٹی حصار ایف سی اور رینجرز کا ہے جبکہ تیسرا سیکیورٹی حصار سیکیورٹی ڈویژن پولیس کی نفری پر مشتمل ہے ۔

اہم شخصیات کی آمدورفت والی شاہراہوں پر پولیس کے ایک ہزار سے زائد افسراوراہلکار تعینات ہیں، سیکیورٹی پلان کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے مہمان واپس جانے تک ریڈ زون میں عام ٹریفک اور افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، متعلقہ علاقوں میں سرکاری دفاتر میں ملازمین اپنے خصوصی کارڈز کے ذریعے جا سکتے ہیں جبکہ میڈیا کو بھی آج ریڈ زون میں جانے کے لیے جاری کیے گئے خصوصی پاسز دکھانا ہوں گے، ہیلی کاپٹرزسے فضائی نگرانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،غیر ملکی سفیروں کو بھی سیکیورٹی ایڈوائس جاری کی گئی ہے تاہم اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی پولیس کےاہلکارسادہ لباس میں اہم مقامات پر تعینات کر دیئےگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں