مضاربہ اسکینڈل میں مفتی احسان الحق کو 10 سال قید کی سزا

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کی جائیداد ضبط کرلی جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 26, 2018
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کی جائیداد ضبط کرلی جائے، عدالت کا حکم فوٹو:فائل

LONDON: احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان الحق کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل سے جڑے ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم مفتی احسان الحق کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار

عدالت نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کی جائیداد ضبط کرلی جائے ۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد مزید 7 ملزمان کو بھی قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

واضح رہے کہ مضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان پر 8 ارب 23 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں