مضاربہ اسکینڈل میں مفتی احسان الحق کو 10 سال قید کی سزا
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کی جائیداد ضبط کرلی جائے، عدالت کا حکم
LONDON:
احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان الحق کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل سے جڑے ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم مفتی احسان الحق کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار
عدالت نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کی جائیداد ضبط کرلی جائے ۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد مزید 7 ملزمان کو بھی قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔
واضح رہے کہ مضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان پر 8 ارب 23 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔