ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کے لیے نیا بنچ تشکیل
پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر اسلام آباد کا ڈویژنل بنچ کرے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لئے نیا ڈویژنل بنچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی شامل ہوں گے، نیا بینچ کل سے سابق صدر کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں شامل ایک جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت میں شامل ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد بنچ میں شامل دوسرے جج جسٹس ریاض احمد خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔