ایم کیوایم کا کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل سندھ میں یوم سوگ کا اعلان
عوام، تاجر اور ٹرانسپورٹرز کل کاروبار زندگی معطل کرکے جاں افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں، ایم کیو ایم
لاہور:
متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے4 کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ دوسری جانب رابطہ کمیٹی کےرکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ شہر میں کیسے امن قائم ہو سکتا ہے جب قائم علی شاہ وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد مزارقائدپرحاضری کے بجائے دہشتگردوں کی پناہ گاہ جائیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کل تاجروں اور ٹرانسپوٹروں سے اپنا کاروبار زندگی معطل کرکے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرکے اپنا اتحاد ثابت کرنے کی اپیل کی ہے۔ آج صبح ملیر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 4 کارکنوں فرحان، مہتاب ، توصیف اور محمد فرحان کو بس سے اتار کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب سندھ بھر کی تاجر برادی نے ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کل تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کےرکن حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےالزام عائد کیا کہ پیپلزامن کمیٹی کو ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ان کے ہمدردوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، آج صبح بھی پیپلزامن کمیٹی کے سہیل ڈاڈاگروپ کے دہشتگردوں نے ہمارے 4ہمدردوں کواغواکےبعدقتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کیسے امن قائم ہو سکتا ہے جب قائم علی شاہ وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد مزارقائدپرحاضری کے بجائے دہشتگردوں کی پناہ گاہ جائیں گے۔
حیدرعباس رضوی نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی میں تاجروں اور شادی ہال مالکان کو بھتہ پرچیاں ملنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور اب تک کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیا جا چکا ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو پیپلزامن کمیٹی کےدہشتگردوں سے بچایاجائے۔