قلات میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید
دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کامنصوبہ بنارہے تھے، آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ''رد الفساد'' کے تحت خفیہ اطلاعات پر قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان میر عالم اور وارث شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کامنصوبہ بنارہےتھے جب کہ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔