ڈرون حملوں کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی

ڈرون حملوں سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور معیشت کو نقصان پہنچا۔قرارداد کا متن


ویب ڈیسک June 05, 2013
ڈرون حملے ملکی سالمیت، خود مختاری اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔،قرارداد کا متن فوٹو: رائٹرز

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اتحادی جماعتوں نے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد جمع کرا دی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت، خود مختاری اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں، ڈرون حملوں سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور معیشت کو نقصان پہنچا، قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ڈرون حملے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پر سینئر صوبائی وزرا سراج الحق، سکندر شیرپاؤ، رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی اور شہرام ترکئی کے دستخط ہیں، قرارداد جمع کرانے کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب تک دہشت گردی کے واقعات میں 46 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔