لاہورکے نجی اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

سلمان 3بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اورکل اس کے امتحان ختم ہوئے تھے اورآج وہ اسکول تیراکی کی کلاسز لینے گیا تھا


ویب ڈیسک June 05, 2013
اسکول انتطامیہ نے بچوں کو تیراکی سکھانے کے دوران کسی بھی بچے کو حفاظتی جیکٹ نہیں پہنائی تھی، فوٹو: ایکسپریس

گلبرگ کے ایک نجی اسکول میں تیراکی کے دوران چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔

سلمان کی ماں اسے گلبرگ میں واقع اس کے اسکول چھوڑکراپنی ڈیوٹی پرچلی گئی اورصبح 10 بجے جب اسے واپس لینے پہنچی تواس کی دنیا ہی اجڑچکی تھی، سلمان 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اورہونہارطالب علم تھا۔ منگل کواس کے امتحان ختم ہوئے اورآج وہ تیراکی سیکھنے اسکول گیا تھا جہاں وہ پانی میں ڈوب گیا، اسےاسکول کے قریب ہی ایک نجی اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہارچکا تھا۔

اسکول انتطامیہ نے بچوں کو تیراکی سکھانے کے لئے 2 انسٹرکٹرزرکھے تھے لیکن نہ کسی بچے کو حفاظتی جیکٹ پہنائی گئی اورنہ ہی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظام کیا گیا تھا۔ اسکول انتظامیہ اس بارے میں کوئی مؤقف دینے کو تیارنہیں ہے لیکن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔