نو منتخب وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کا نیا نام وزیراعظم آفس رکھ دیا
نواز شریف نے پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ ختم کر کے ناصر کھوسہ کو سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
نو منتخب وزیراعظم نواز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم سیکریٹریٹ کا نیا نام ''وزیراعظم آفس'' رکھ دیا ہے۔
نواز شریف نے پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ ختم کر کے ناصر کھوسہ کو سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے اور ساتھ ہی فواد حسین فواد کو وزیراعظم آفس کا ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔
اس سے قبل ایوان صدر میں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، نواز شریف تیسری بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور انہیں قومی اسمبلی میں 244 ووٹ کی واضح اکثریت سے قائد ایوان منتخب کیا گیا، نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لیں۔