کراچی ناظم آباد میں رینجرز دفتر کے قریب دستی بم حملہ 3 اہلکار زخمی

حملہ81 ونگ کے دفتر کے قریب ہوا جس میں 3 اہلکار مصطفیٰ، یوسف اور افتخار زخمی ہوئے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک June 05, 2013
نامعلوم افراد ناظم آباد کے علاقے ميں رینجرز کے 81 ونگ کے دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، فوٹو:فائل

ناظم آباد میں رینجرز دفتر کے قریب دستی بم حملے میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد ناظم آباد کے علاقے ميں رینجرز کے 81 ونگ کے دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، رینجرز ترجمان کے مطابق حملے میں 3 رینجرز اہلکار مصطفیٰ،یوسف اور افتخار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔