کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور 2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں


Staff Reporter September 27, 2018
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور 2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں فوٹومحمد یاسین

رینجرز نے کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے5 کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا، عاشق خان عرف عاشی، عرفان عرف ایلفی، نبیل عرف چھیپڑ اور نوید عرف نیک پر مشتمل گروہ کو گرفتار کیا جو ضلع ملیر اور کورنگی میں شہریوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 7 ستمبر 2018 کو قائدآباد میں ایک جنرل اسٹور میں7 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا اور ملزم عرفان عرف ایلفی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

شناخت کے عمل کے دوران مذکورہ اسٹور کے مالک نے گرفتار ملزمان کی واردات میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے، اعلامیے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران استعمال کی جانے والی 2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں