ڈرون حملے نہ رکے تو نواز حکومت کمزور ثابت ہو گی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک

ملک میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک June 05, 2013
ڈرون حملے نہ رکنے کی صورت میں اتحادیوں سے مل کر حکمت عملی طے کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک، فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر وزیراعظم نواز شریف کی واضح پالیسی کا انتظار ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر ملک میں ڈرون حملے نہ رکے تو نواز شریف حکومت کمزور ثابت ہو گی اورڈرون حملے نہ رکنے کی صورت میں اتحادیوں سے مل کر حکمت عملی طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مسلم لیگ(ن) سے ورکنگ ریلشن رکھے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور ان پر حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف جلد کارروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔