ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز مایوسی میں ڈوب گئے

مکی آرتھر ٹیم کمبی نیشن اور پلیئنگ الیون کے حوالے سے ہی تذبذب کا شکار ہیں، ثقلین مشتاق


Sports Reporter September 27, 2018
مکی آرتھر ٹیم کمبی نیشن اور پلیئنگ الیون کے حوالے سے ہی تذبذب کا شکار ہیں، ثقلین مشتاق

بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست اور ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز بھی مایوسی میں ڈوب گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ کا کہنا تھا ہے کہ پاکستان ٹیم اس سے قبل اتنی بے حوصلہ نظر نہیں آئی،غلطیوں پر غلطیاں، پھر غلطیاں، اگر ان کی نشاندہی کی جائے تو ہزار صفحات درکار ہوں گے۔



شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہوئی، تینوں شعبوں میں جارحیت کی کمی نظر آئی، گزشتہ میچز میں عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے توقعات بڑھ گئی تھیں، کرکٹرز کو کھیل پر مزید توجہ اور پریکٹس کی ضرورت ہے۔



ثقلین مشتاق نے کہا کہ مکی آرتھر ٹیم کمبی نیشن اور پلیئنگ الیون کے حوالے سے ہی تذبذب کا شکار ہیں، کیا ہم تجربات کرتے رہیں گے، چیمپئنز ٹرافی میں اظہر علی اور محمد حفیظ موجود تھے، ان کو ون ڈے کرکٹ میں غیر موزوں قرار دیدیا گیا، اظہر علی ٹاپ آرڈر کے بہترین بیٹسمین ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے بعد مسلسل کمزور ٹیموں کیخلاف کھیلنے کا بھی نقصان ہوا،مضبوط سائیڈز کا مقابلہ کرتے تو اچھی تیاری ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔