امریکی ریاست پینسلوانیا میں رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

ریسکیو ورکرز نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔


ویب ڈیسک June 05, 2013
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک رہائشی عمارت تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے تلے 10 افراد دبے ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک رہائشی عمارت تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے تلے 10 افراد دبے ہوئے ہیں، جائے وقوعہ پر آگ بجھانے والے عملے اور ریسکیو ورکرز نے پہنچ کر عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے اور اب تک 3 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس وقت عمارت گری اس کے ساتھ ہی برابر والی عمارت کو گرانے کا کام جاری تھا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے گرنے کی وجہ بھی یہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔