پاکستان ہاکی ٹیم کے عمر بھٹہ نے یو یو ٹیسٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

مڈ فیلڈ پرکھیلنے والے ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی کے مجموعی پوائنٹس 23 رہے


Mian Asghar Saleemi September 27, 2018
یویو ٹیسٹ میں عالمی اسٹینڈرڈ 24 پوائنٹس تک ہوتا ہے، فوٹو: ایکسپریس

پاکستان ہاکی ٹیم کے عمر بھٹہ نے یو یو ٹیسٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مڈ فیلڈ پرکھیلنے والے ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی کے مجموعی پوائنٹس 23 رہے۔

آئندہ ماہ اومان میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ کا حصہ بننے والے رضوان جونیئر22.75 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنالٹی کارنر سپیشلسٹ علیم بلال 22.50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ٹیسٹ کے دوران محمد عتیق اور مبشر نے بھی کوچز کو خاصا متاثر کیا۔

ذرائع کے مطابق یو یو ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کے مزید 2 گھنٹے تک فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔ پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو تسلی بخش قرار دیا ہے، قومی کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ یویو ٹیسٹ میں عالمی اسٹینڈرڈ 24 پوائنٹس تک ہوتا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی اوسط 21 پوائنٹس سے اوپر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔