آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامورکی ملاقات

پال جونز نے خطے میں تصادم روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا ، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 27, 2018
ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فوج:فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ناظم الاامور پال جونز نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے خطے میں تصادم روکنےکے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔