آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلیے قومی ٹیم کا اعلان محمد عامر ڈراپ

اسکواڈ میں 3 اسپنرز شاداب خان، یاسر شاہ اور بلال آصف شامل ہیں


Sports Reporter September 27, 2018
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز امارات میں کھیلی جائے گی،فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

کینگروز سے سیریز کے لیے بالر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض اور امیر حمزہ کی واپسی ہوئی ہے۔ اسکواڈ میں 3 اسپنرز شاداب خان، یاسر شاہ اور بلال آصف شامل ہیں، محمد رضوان بھی ریزرو وکٹ کیپر کے طور پر موجود ہوں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، وہاب ریاض، فہیم اشرف، امیر حمزہ اور محمد رضوان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز امارات میں کھیلی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔