ایشیا کپ میں پے در پے شکست سے سرفراز احمد کی نیندیں اڑ گئیں

اگر میں کہوں کہ 6 راتوں تک سو نہیں سکا تو شاید لوگ یقین نہ کریں، کپتان


Sports Desk September 27, 2018
اگر میں کہوں کہ 6 راتوں تک سو نہیں سکا تو شاید لوگ یقین نہ کریں، کپتان (فوٹو: فائل)

ایشیا کپ میں مسلسل کئی میچ ہارنے پر کپتان سرفراز احمد کی نیندیں اڑ گئیں۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کا دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے، کوئی بھی پاکستانی کپتان ہو، دباؤ ضرور محسوس کرتا ہے، کپتان کی اپنی کارکردگی اچھی نہ ہو اور ٹیم ہار رہی ہوتو دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے، اگر میں کہوں کہ 6 راتوں تک سو نہیں سکا تو شاید لوگ یقین نہ کریں لیکن یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز مایوسی میں ڈوب گئے

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس لانے کی ضرورت ہے، اگر کپتان کی کارکردگی بہتر نہ ہوتو ٹیم اس سے متاثر ہوتی ہے، میں جانتا ہوں میری کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی اس لیے ٹیم ہاری ہے مجھے بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ورلڈکپ 2015ء کے بعد سے اب تک مسلسل تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلی ہے کیا آپ کو آرام دینا چاہیے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کام میرا نہیں ہے، یہ فیصلہ پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کو کرنا ہے، میرا کام تو صرف کھیلنا ہے اور میں کھیلتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔