نانا پاٹیکر کا جنسی ہراسانی کے الزام پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

میڈیا سے بات کرنا میرے لیے وقت برباد کرنے کے مترادف ہے، نانا پاٹیکر


ویب ڈیسک September 27, 2018
میڈیا سے بات کرنا میرے لیے وقت برباد کرنے کے مترادف ہے، نانا پاٹیکر (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام پر نانا پاٹیکر نے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تنوشری دتہ نے گزشتہ روز نانا پاٹیکر پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے 10 سال قبل فلم 'ہارن اوکے پلیز' کی شوٹنگ کے پہلے روز سے ہی نازیبا حرکتیں شروع کردی تھیں اور انہیں کئی بار جنسی طور ہر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کے بعد انہوں نے وہ فلم چھوڑ دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کا خود پر لگے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے تو مجھے یہ سمجھا دیں کہ جنسی ہراسگی کا مطلب کیا ہے کیوں کہ درحقیقت اُس وقت فلم کے سیٹ پر 100 سے زائد لوگ میرے ساتھ موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا

نانا پاٹیکر نے کہا کہ 'مجھے اب دیکھنا ہے کہ میں اس معاملے پر قانونی طور پر کیا کچھ کرسکتا ہوں کیوں کہ میڈیا سے بات کرنا میرے لیے وقت برباد کرنے کے مترادف ہے کیوں کہ تمام میڈیا اس معاملے پر اپنی طرف سے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جو سمجھتے ہیں وہ کہتے رہیں میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں