سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم

واجدعلی زرنوش نامی پاکستان شہری کا سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سر قلم کیا گیا۔


AFP June 05, 2013
سعودی عرب میں رواں سال اب تک 50 لوگوں کا سر قلم کیا جا چکا ہے. فوٹو: فائل

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق واجد علی زرنوش نامی پاکستان شہری پر سعودی عرب میں ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد آج مشرقی صوبہ قاطف میں اس کا سرقلم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک ریپ، قتل، چوری اور منشیات اسمگلنگ جیسے جرائم پر 50 لوگوں کا سر قلم کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ سال سعودی عرب ميں مجموعی طور پر 76 افراد کی سزائے موت پر عمل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔