ایف بی آر افسران پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کا الزام

ذمے دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے 30 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔


Irshad Ansari September 28, 2018
ذمے دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے 30 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ فوٹو : فائل

ایف بی آرکے سینئر افسران کا گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی اورجعلی دستاویزات پر ایرانی موٹر آئل کلیئر کرنے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

''ایکسپریس''کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر افسران کے بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے سے متعلق کیس میں آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ بادی النظر میں ایف بی آر کے افسران کا گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی اورجعلی دستاویزات پر ایرانی موٹر آئل کلیئر کرنے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ذمے دار افسران کا تعین کرنے کے لیے اعلی سطح کی غیر جانبدار انکوائری کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے اور مزید کہا ہے کہ ذمے دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے 30 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |