ایڈن ہاؤسنگ سے میرے خاندان کا تعلق نہیں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری

عمران خان کیخلاف درخواست کی وجہ سے پروپیگنڈا کیا گیا،میڈیا سے گفتگو


Numainda Express/Numainda Express September 28, 2018
عمران خان کیخلاف درخواست کی وجہ سے پروپیگنڈا کیا گیا،میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سے میرے خاندادن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ میرا، میرے بیٹے،بیٹی یا دامادکا ایڈن ہائوسنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے اپنے داماد کی متحدہ عرب امارات میں گرفتاری سے متعلق کہا کہ انٹرپول نے کسی اورکمپنی کے نادہندہ ہونے پر انھیں گرفتار کیا،ایف آئی اے کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق چیف جسٹس نے کہاکہ حکومتی پروپیگنڈا میری طرف سے عمران خان کیخلاف دائر درخواست کی وجہ سے کیا گیا۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہناتھاعمران خان کی نااہلی کا کیس الیکشن ٹربیونل میں دائرہے،اسلام آباد وپشاور ہائیکورٹس سے عمران خان کونوٹس جاری ہوچکے،ان کیخلاف ہتک عزت کاکیس دائرکریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں