Like For Me کِلک کیجیے اور نوٹ کمائیے
LikeForMe ایک سوشل نیٹ ورک ایکسچینجر ہے، جو ویب سائٹس اور اپنے کلائنٹس کی تشہیر کرتی ہے۔
LikeForMe ایک سوشل نیٹ ورک ایکسچینجر ہے، جو ویب سائٹس اور اپنے کلائنٹس کی تشہیر کرتی ہے۔
اس ویب سائٹ نے سروس کا آغاز گذشتہ برس کیا تھا۔اس ویب سائٹ پر رجسٹریشن بالکل فری ہے اور بہ تدریج یہ اپنے صارفین کو مختلف اقسام کے فوائد بھی مہیا کرتی ہے۔
LikeForMe دراصل ایک pay per click ہوسٹنگ ویب پیج ہے جو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی مقبولیت کی بنیاد پر اپنے رجسٹرڈ صارفین کے لیے آمدنی حاصل کرتی ہے۔ ان pay per clickویب سائٹس کے برعکس جو اپنے صارفین کی کِلک رجسٹرڈ کرنے سے پہلے انھیں کچھ دیر کے لیے انتظار کی کوفت میں مبتلا رکھتی ہیں، LikeForMe صارفین کی کلکس کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے ساتھ مختلف طریقوں سے تعامل کرتی ہے۔
LikeForMeاپنے صارفین کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ فیس بُک کے صفحات کو پسند ( like) کرنے کے عوض معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹس کا مقصد اپنے صارفین کو اپنے کلائنٹس کے پیجز وزٹ کرکے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں views، likes اور shares حاصل کرنا ہے۔ اس کے عوض ویب سائٹ کے صارفین کو پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جن کی بنیاد پر وہ اپنے صفحات کے لیے مزید fans حاصل کرسکتے ہیں۔ ان پوائنٹس کو نقد رقم میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ LikeForMeپر رجسٹرڈ ہونے والے صارفین کو '' سائن اپ بونس'' کے طور پر 50 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں 50 پوائنٹس روزانہ اور اتنے ہی پوائٹنس ایک کلک پر ملتے ہیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کو وزٹ کرکے ایک like یا ایک share کرنے پر صارف کو 0.0009 ڈالر ملتے ہیں۔ ان ویب سائٹس میں فیس بُک، ٹوئٹر، ٹریفک ہٹس اور گوگل پلس شامل ہیں۔ LikeForMeپر سائن اپ ہونے والا صارف ''سائن اپ بونس'' کے طور پر 0.01 ڈالر کا حق دار قرار پاتا ہے۔ LikeForMe فی الوقت فیس بُک، گوگل پلس، ٹوئٹر، یوٹیوب اور ویب سائٹ ہِٹس کے لیے سروسز قبول کررہی ہے۔ LikeForMe کے صارفین اپنی رقم PayPal کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ Facebook likes کی سروس بھی مہیا کرتی ہے جس کے ذریعے 1000 فیس بُک likes ایک ڈالر کے عوض خریدے جاسکتے ہیں۔