ایشیا کپ میں اہم پاکستانی پلیئرز کے بیٹ خاموش رہے

فخر زمان اور سرفراز احمد فلاپ ثابت ہوئے،شعیب اور امام الحق کا عمدہ کھیل


Sports Desk September 28, 2018
حسن،شاداب،عامرودیگرمتاثر نہ کرسکے، نام نہاد آل رائونڈز بھی ناکامی کا شکار۔ فوٹو: فائل

ایشیا کپ میں اہم پاکستانی کھلاڑیوں کے بیٹ خاموش رہے جب کہ بولرز اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے۔

ایشیا کپ پاکستان ٹیم کیلیے ہر طرح سے مایوس کن رہا، بیٹنگ ایوریج میں شعیب ملک سب سے آگے رہے، جنھوں نے 211 رنز 70.33 کی اوسط سے بنائے،ان کا سب سے بڑا اسکور 78 رہا۔

اسی طرح امام الحق نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ 225 رنز 56.25 کی اوسط سے بنائے، بابراعظم اپنے پسندیدہ وینیوز پر5 میچز میں صرف 156 رنز 31.20 کی معمولی اوسط سے بنا پائے، آصف علی نے چار اننگز میں 77 رنز 19.25 کی ایوریج سے اسکور کیے۔

آئوٹ آف فارم کپتان سرفراز احمد 4 بار بیٹنگ کیلیے میدان میں آئے اور 17 کی اوسط سے 68 رنز اسکور کرپائے، محمد نواز نے 3 میچز میں 33 رنز بنائے، فخر زمان نے 56 رنز 11.20 کی ایوریج سے اسکور کیے۔

بولنگ میں جنید خان کو صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، اتنے ہی کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے بالترتیب 3 اور 4 میچز میں آئوٹ کیا، حسن علی نے 5 میچز میں 5 ہی شکار کیے، تین میچز میں موقع پانے والے عامر ایک بھی وکٹ نہیں لے پائے، نواز نے 3میچز میں اتنے ہی پلیئرز کو پویلین بھیجا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں