اسلام آباد ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزمان تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے، ڈپٹی کلکٹر


ویب ڈیسک September 28, 2018
ملزمان  پی کے 233 کے زریعے دبئی جارہے تھے، حکام: فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اسسٹنٹ کلکٹرعائشہ، فرحین زارا اور ایڈیشنل کلکٹر نثار احمد نے خفیہ اطلاع پر دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 233 کے دو مسافروں کو اس وقت پکڑا جب وہ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے والے ملزمان کے نام عنایت خان اور غلام دستگیر ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ماڈل ایان علی کو بھی 5 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ کرنسی اسمگل کرنے کی دوسری بڑی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں