فلمسٹار بابرہ شریف نے دکان پر قبضے کی درخواست واپس لے لی
چیف جسٹس آف پاکستان نے بابرہ شریف اور نجی جیولر کے درمیان مصالحت کروائی تھی
لاہور:
ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف نے کرائے دار سے مصالحت ہونے پر دکان پر قبضے کی درخواست واپس لے لی۔
لاہور ماتحت عدالت رینٹ کنٹرولر جج محمد طفیل کے روبرو اداکارہ کے وکیل عرفان تارڑ پیش ہوئے اور کیس واپس لینے کی استدعا کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاماس جیولر والوں سے صلح ہوچکی ہے۔ کرایہ دار نے واجبات کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد عدالت نے ادکارہ بابرہ شریف کی درخواست پر کیس واپس لینے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے ایم ایم عالم روڑ پر واقع اپنی دکان کا پچھلے سات ماہ سے کرایہ ادا نہ کرنے پر کرایہ دار کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی، جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے بابرہ شریف اور نجی جیولر کے درمیان مصالحت کروائی تھی۔