آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں پرحملوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام مجرم دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں زید محمد ولد یوسف حسین، نعمت اللہ ولدعطاء اللہ، مسین زادہ ولد نور فراست، محمد رحمان ولد عبدالرحیم، عظمت اللہ ولد سلیمان، محمد رقیم ولد فضل جاناں، اکرام خان ولد خان زادہ، نیک ولی ولد گل میر خان، فضل منان ولد عبدالخنان اور رحمت زادہ ولد سیف الرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں پرحملوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کی مذموم کارروائیوں کے نتیجے میں 49 شہری اور20 سیکیورٹی اہلکارشہید جب کہ 148 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ تمام مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا، چارمجرموں کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔