بھارت حملوں كی افواہ بنگلور سے ہزاروں افراد كی نقل مكانی

تقريبا پانچ ہزار افراد كے شہر سے باہر جانے كی كوششوں كے باعث ٹرينوں پربے پناہ رش بڑھ گيا ہے۔

بنگلور ہجرت كرنے والے ہزاروں افراد نے حملوں كی افواہوں كے بعد بنگلور سے بھی نقل مكانی شروع كر دی ہے، فوٹو : اے ایف پی فائل

لاہور:
بھارت كے شہر بنگلورميں حملوں كی افواہوں كے بعد ہزاروں افراد شہر چھوڑ كر ديگر مقامات پر منتقل ہوگئے۔

جمعرات كوبھارتی ميڈيا كے مطابق رياست آسام ميں نسلی فسادات كے بعد بنگلور ہجرت كرنے والے ہزاروں افراد نے حملوں كی افواہوں كے بعد بنگلور سے بھی نقل مكانی شروع كر دی ہے۔


تقريبا پانچ ہزار افراد كے شہر سے باہر جانے كی كوششوں كے باعث ٹرينوں پربے پناہ رش بڑھ گيا ہے۔

آسام ميں بوڈو قبائل اور مسلمانوں كے درميان ہونے والے فسادات ميں ساٹھ افراد ہلاك ہوئے تھے ،حالات پر قابو پانے كے لئے كرفيو نافذ كرنا پڑا تھا۔
Load Next Story