او لیول امتحانات دوبارہ نہ دینے والے طلبا کو گریڈ نہ دینے کا فیصلہ

برٹش کونسل کے فیصلے سے صرف کراچی میں 15ہزارسے زائد طلبہ وطالبات شدید متاثر ہورہے ہیں


Staff Reporter June 06, 2013
برٹش کونسل کے مطابق اولیول کے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے پرچے اب دوبارہ 13 اور 14 جون کو لیے جائیں گے. فوٹو: ایکسپریس

برٹش کونسل نے اولیول کے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے پرچوں کا امتحان دوبارہ نہ دینے والے طلبا کونتائج میں گریڈ نہ دینے کافیصلہ کیا ہے جس سے طلبہ وطالبات اورمتعلقہ کیمرج اسکولوں کوآگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

تاہم مذکورہ فیصلے سے صرف کراچی میں 15ہزارسے زائد طلبہ وطالبات متاثرہورہے ہیں جبکہ ملک بھرمیں ایسے طلبا کی تعداداس سے کہیں زیادہ ہے برٹش کونسل کے مطابق اولیول کے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے پرچے اب دوبارہ 13 اور 14 جون کو لیے جائیں گے اورطلبا کوایک بارپھرامتحان دینے کاپابند کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ امتحان میں عدم شرکت کی صورت میں 13اگست کوجاری کیے گئے نتائج میں ان کی گریڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم امتحان نہ دینے والے طلبا نومبر کی سریز میں امتحان دے سکیں، برٹش کونسل کے مطابق13اور14 جون کو دوبارہ امتحانات لیے جانے کے فیصلے کے بعد نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی بلکہ اولیول کے نتائج طے شدہ شیڈول کے مطابق 13اگست کوہی جاری ہونگے۔



دریں اثنابرٹش کونسل نے اولیول کے متاثرہ طلبا اوران کے والدین پرواضح کیاہے کہ اس حوالے سے مزیدصورتحال سے (آج )بدھ کوانھیں آگاہ بھی کیاجائے گاقابل ذکرامریہ ہے کہ امتحانات سے فارغ ہوکراولیول کے طلبا کی بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک یابیرون شہرجاچکی ہے، اب طلبا کوان کے اسکولوں کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی جارہی ہے کہ وہ ہرصورت میں اپنے شہروں میں لوٹ آئیں اور13اور14جون کوہونے والے پرچوں میں دوبارہ شرکت کریں، واضح رہے کہ کیمرج یونیورسٹی کے تحت اولیول کے مئی میں منعقدہ امتحانات کے دوران پاکستان میں اسلامیات اورمطالعہ پاکستان کے پرچے آئوٹ ہوگئے تھے جس کے بعد برٹش کونسل نے دونوں پرچے ایک بارپھرلینے کافیصلہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں