سعودی عرب میں سیکیورٹی فورس کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد سعودی شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے


ویب ڈیسک September 28, 2018
ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد سعودی شہری تھے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے قطیف میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد حسن احمد الزائد، مفید حمزہ علی الوان اور خلیل ابراہیم حسن المسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں سعودی شہری ہیں اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکار صوبہ قطیف میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لیے پہنچے تھے۔ ملزمان نے گرفتاری دینے سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ قطیف میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف حتمی کارروائی کے فیصلے کے تحت کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی جھڑپ کے دوران ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |