
گزشتہ روز بھارت کی نامور صحافی جینک اسکوئرا نے ٹوئٹر پر تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ صحیح ہے کیونکہ وہ اس وقت وہیں تھیں، جینک کے اس ٹوئٹ کے بعد متعدد بالی ووڈ فنکاروں نےتنوشری کی حمایت میں ٹوئٹ کی۔
نامور ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے لکھا''10 سال قبل جب تنوشری دتہ کا کیریئر مشکلات کا شکار تھا وہ چپ رہ سکتی تھیں لیکن وہ اس وقت بھی چپ نہ رہیں اور آج بھی ان کا انداز وہی ہے جو پہلے تھا اور ان کی کہانی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے ہمیں انہیں سراہا جانا چاہیے نہ کہ ان پر سوال اٹھانے چاہئیں۔''
This thread is very telling. @janiceseq85 was there at the time of the incident being debated today. Even when #TanushreeDutta had career concerns to keep quiet 10 years ago she did not & her story hasn’t changed now. Her courage should be admired, not her intention questioned. https://t.co/Ola3MNdmtS
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) September 27, 2018
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ وہ فرحان اختر کی بات سے مکمل طور پر اتفاق رکھتی ہیں، ہمیں متاثرین پر یقین کرنے کی ضرورت ہے۔
Agreed..the world needs to #BelieveSurviviors https://t.co/ia82UsCkkq
— PRIYANKA (@priyankachopra) September 28, 2018
اداکارہ سونم کپور نے بھی تنوشری کی حمایت میں ٹوئٹ کی''مجھے تنوشری دتہ اور جینک پر یقین ہے، جینک میری دوست ہے وہ کچھ بھی ہوسکتی ہے لیکن جھوٹی نہیں ہوسکتی، اب وقت ہے ہم سب کو ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہنے کا۔''
I believe #TanushreeDatta and @janiceseq85 recollection of the account. Janice is my friend, and she is anything but an exaggerator or a liar. And it’s upto us to stand together. https://t.co/sF3mS5o1P8
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) September 28, 2018
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان تنوشری دتہ کی حمایت میں بول پڑے
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے تنوشری کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت کرتے ہیں لہٰذا ان پر یقین کرنا چاہیے اور انہیں عزت دینی چاہیے۔
I agree too. Survivors are survivors because they have dealt with something and come out on the other side. So believe them, respect them. @janiceseq85 #TanushreeDutta https://t.co/L6bxaG5HPk
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 28, 2018
اداکارہ ریچاچڈھا نے لکھا'' تنوشری دتہ پر جو گزری اس بات کا انہیں بے حد افسوس ہے، کوئی بھی خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو دنیا کے سامنے لانا نہیں چاہتی جس کی وجہ سے اسےمذاق کا نشانہ بنایاجاتا ہے، اس کے ساتھ سیٹ پر جو بھی ہوا وہ بہت خوفناک تھا۔
https://twitter.com/RichaChadha/status/1045368162387206145
اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی تنوشری کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور لکھا مجھے تم پر یقین ہے۔
#IBelieveYouTanushreeDutta https://t.co/slMxDwcGWx
— Swara Bhasker (@ReallySwara) September 27, 2018
اکشے کمار کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تنوشری دتہ کو جج کرنے اور انہیں شرمندہ کرنے سے پہلے جینک کی یہ ٹوئٹ پڑھ لیں۔ کام کرنے کی جگہ پر بغیر کسی ڈر اور خوف کے ماحول میں کام کرنا ہر کسی کا حق ہے۔
Please read this thread before judging or shaming #TanushreeDutta a working environment without harassment and intimidation is a fundamental right and by speaking up this brave woman helps pave the way towards that very goal for all of us! https://t.co/f8Nj9YWRvE
— Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) September 28, 2018
گزشتہ روز اداکار عامر خان نے بھی تنوشری دتہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتےلیکن اگر واقعی میں تنوشری دتہ کے ساتھ ایسا کچھ ہوا ہے تو یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔