وزیراعظم سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لیے کردارادا کرے گا، وزیر اعظم


ویب ڈیسک September 28, 2018
سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنرہیں، عمران خان (فوٹو: تحریک انصاف)

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اورآرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔