پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ میں رضوان نام کے کھلاڑی چھا گئے

کوچز نے اپنی سہولت کے لیے رضوان نام کے کھلاڑیوں کے نک نیم رکھے ہوئے ہیں۔


Sports Reporter September 28, 2018
کوچز نے اپنی سہولت کے لیے رضوان نام کے کھلاڑیوں کے نک نیم رکھے ہوئے ہیں۔ :فوٹو:ایکسپریس

ایشین چیمپئن ٹرافی کیلئے لگائے گئے کیمپ میں مجموعی طور پر 4 کھلاڑی ایسے ہیں جن کے نام رضوان ہیں۔

آئندہ ماہ اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں اس وقت مجموعی طور پر 4 کھلاڑی ایسے ہیں جن کے نام رضوان ہیں۔ اور کوچز نے اپنی سہولت کے لیے ان کے نک نیم رکھے ہوئے ہیں۔

رضوان سینئر پاکستان ہاکی ٹیم کے موجودہ کپتان ہیں اور لیفٹٹ ان پوزیشن پر کھیلتے ہیں، دوسرے کھلاڑی رضوان جونیئر ہیں جو رائٹ ہاف پوزیشن کے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں، رضوان نامی تیسرے کھلاڑی کو کیمپ میں رضوان میڈیم کے نام سے پکارا جاتا ہے، ان کی ٹیم میں پوزیشن لیفٹ ان ہے۔ جب کہ ایک اور کھلاڑی رضوان علی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئن ٹرافی آئندہ ماہ اومان میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت ایشیاء کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔