کراچی سے بچی کے اغوا کا معمہ حل ماں نے اپنی بچی خود کسی کو دی تھی

چند روز قبل 8 ماہ کی فائزہ کے گھر والوں نے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی


ویب ڈیسک September 28, 2018
چند روز قبل 8 ماہ کی فائزہ کے گھر والوں نے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ABBOTTABAD: نیپئر روڈ سے 8 ماہ کی فائزہ کے اغوا کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے اور تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ بچی کو ماں نے خود کسی اور کو دیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 8 ماہ کی فائزہ کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا ہے، تفتیش سے پتہ چلا کہ بچی اغوا نہیں ہوئی تھی بلکہ ماں نے کسی وجہ سے خود بچی کو کسی اور کے حوالے کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کا يہ جرم ہے کہ گھر کے ديگر افراد کو نہيں بتايا، بچوں کے اغوا کے معاملے ميں سب کو ذمہ داری سے کام لينا چاہيے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل 8 ماہ کی فائزہ کے گھر والوں نے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نیپئر تھانے کی حدود سے فائزہ اسماعیل کو ماں کی گود سے چھین کر اغوا کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔