
سینیٹ میں بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ فواد چوہدری کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ وہ الزامات لگانے پر فواد چوہدری کو نانی یاد دلادیں گے، وزیر کو ثبوت دینا ہوگا کہ میں نے کس بھائی اور کزن کو پی آئی اے میں عہدوں پر لگایا تھا، اگر وزیر ثبوت نہ دے سکے تو انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو لوٹنے والوں جائیدادیں نیلام ہونی چاہئیں، فواد چوہدری
سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کے بیان پر تحریک استحقاق جمع کروائیں گے، وہ فواد چوہدری کو نانی یاد دلائیں گے، عمران خان خود اس وزیر کو وزارت سے نکال دیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے فواد چوہدری پر طنزیہ اشعار بھی پڑھے تاہم اسپیکر نے غیر مناسب الفاظ کے استعمال پر اشعار کو ایوان کی کارروائی سے حذف کروادیا۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے قومی ایئر لائن میں اپنے بھائیوں کو کس طرح بھرتی کروایا؟ انہیں جواب دینا چاہیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔