بلوچستان میں نئے ڈیمز بنانے کے لیے متفقہ قرارداد منظور

بلوچستان میں بڑے ڈیمز کی فوری تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک September 28, 2018
بلوچستان میں بڑے ڈیمز کی فوری تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، قرارداد کا متن (فوٹو: فائل)

صوبہ بلوچستان میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پشتون خوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈیمز تعمیر کرنے سے متعلق متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔

بلوچستان اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے اسلئے بڑے ڈیمز کی فوری تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زمرک اچکزئی نے کہا کہ حکومت صوبے میں بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اقدامات کر رہی ہے، موجودہ حالات میں صوبے میں ڈیمز کی تعمیر وقت کی ضرورت بن چکی ہے جب کہ صوبے میں پانی کے بحران کی ذ مہ دار سابق حکومت کی ہے کیوں کہ ماضی کی حکومتوں نے اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

بعد ازاں پشتون خوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔