سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
جے آئی ٹی سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کرکے 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی
سندھ حکومت نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جے آئی ٹی عدالت عالیہ کے حکم پر بنائی گئی ہے جو 7 اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے جس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، آئی بی سندھ، رینجرز، ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں جب کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات شروع، مقدمات کی تفصیل طلب
نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کرے گی اور 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔