وفاق ڈرون حملے رکوائے پختونخوا حکومت نے قرار داد جمع کرادی
حملے ملکی سالمیت اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کرادی۔
سینئر وزراء سراج الحق، سکندر شیرپائو، تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت یوسفزئی اور عوامی جمہوری اتحاد کے پارلیمانی لیڈر شہرام ترکئی نے بدھ کو سپیکر اسد قیصر کے پاس قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی پاکستان سرزمین پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے ملکی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ اور عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی تصور کرتی ہے، اس سے دہشت گردی کے واقعات میںاضافہ ہورہا ہے اورصوبے کی معیشت کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
وفاقی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کو فوری طور پر روکنے کیلیے موثر اقدامات کرے اور اس حوالے سے جلدازجلد اپنی پالیسی کا اعلان کرے۔