اسحق ڈار دبئی میں 3 فلیٹ پاکستان میں 8 پلاٹ اور متعدد لگژری گاڑیوں کے مالک نکلے

1گھر،4لینڈکروزر،2مرسڈیز،1کرولاگاڑی،مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس بھی ہیں۔

نیب نے جائیدادنیلامی کیس میں تفصیل احتساب عدالت میں پیش کردی،سماعت ملتوی۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ ایک گھر، 8 پلاٹوں، 4 لینڈ کروزر، 2مرسڈیز، ایک کرولا گاڑی اور دبئی میں تین مہنگے فلیٹس کے مالک ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔ نیب نے استدعا کی کہ اسحق ڈار ایک مفرور ملزم ہیں اور ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط ہے، عدالت اس جائیدادکو نیلام یا فروخت کرنیکی اجازت دے۔ نیب کے پراسیکیوٹر عمران شفیق کی جانب سے جمع کرائی گئی۔


اسحق ڈاراور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔ اسحق ڈارکا گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور 4 پلاٹ ہیں جبکہ اسلام آباد میں 4 پلاٹ بھی ہیں۔

اسی طرح اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 3 لینڈ کروزرگاڑیاں، 2 مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی ہے۔ دونوں میاں بیوی کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزارکی سرمایہ کاری ہے، یہ جائیداد پاکستان میں ہے جبکہ ان کے دبئی میں 3 فلیٹس اور ایک مرسیڈیزگاڑی ہے۔ اسحق ڈارکی بیرون ملک 3 کمپنیوں میں شراکت ہے۔
Load Next Story