اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید 500 زخمی

صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا اور براہ راست فائرنگ کی


ویب ڈیسک September 29, 2018
مظاہرین نے ٹائر جلائے اور پتھراؤ کیا، نوجوانوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک (فوٹو: رائٹر)

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔


بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کیے جانے والے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔


صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔


مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائر جلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |