عدم ادائیگی پر ازبکستان کی فضائی حدود پاکستان کیلیے بند

ازبک سول ایوی ایشن سے رابطہ ہے،چارجزجلد ادا کردیں گے،پی آئی اے


وقاص احمد September 29, 2018
ازبک سول ایوی ایشن سے رابطہ ہے،چارجزجلد اداکردیں گے،پی آئی اے۔ فوٹو:فائل

ایئر اسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پرازبکستان کی فضائی حدودپاکستان کیلیے بندکردی گئیں۔

ایوی ایشن ڈویژن ذرائع کے مطابق ازبکستان نے قومی ایئرلائن سمیت پاکستانی کمرشل جہازوںکیلئے اپنی ایئر اسپیس بند کر دی،ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کاکہناہے کہ ازبک فضائی حدودایئراسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پربندکی گئی۔ ازبک ایوی ایشن نے ایئر اسپیس چارجز کی ادائیگی کیلیے سی اے اے کو متعددخطوط تحریرکیے لیکن ادائیگیاں بین (ban) کیے جانے پر فضائی حدود کو بند کر دیاگیا۔

ازبک فضائی حدو بندہونے سے پاکستانی جہازوں کویورپ جانے کیلیے طویل روٹ اختیارکرنا پڑے گا جب کہ ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ازبک ایوی ایشن کوایئر اسپیس چارجزکی ادائیگی جلدکر دی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ازبک فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ازبک سول ایوی ایشن کے حکام سے رابطے میں ہیں ۔ ایئراسپیس چارجز کی مدمیں زیرالتوادائیگیاں جلدکردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |