جمہوری طریقے سے انتقال اقتدارتاریخی لمحہ ہےفخرالدین ابراہیم

ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا،جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیناچاہیے


Online June 06, 2013
ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا،جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیناچاہیے۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار تاریخی لمحہ ہے۔

جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیناچاہیے،ایوان صدرمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری حکومت کی مدت پوری کرکے دوسری حکومت کواقتدار منتقل کرنا تاریخی اقدام ہے ،اس سے ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا،کامیاب اور پرامن انتخابات کے انعقادپرقوم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں