نوازشریف ترجیحات درست رکھیں توبہت کچھ کرسکتے ہیں تجزیہ کار

پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا:عمران خان، اب لوگ بیانات نہیں عمل دیکھیں گے،ہارون الرشید


Monitoring Desk June 06, 2013
پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا:عمران خان، اب لوگ بیانات نہیں عمل دیکھیں گے،ہارون الرشید فوٹو : فائل

ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پھونک پھونک کرقدم رکھناہوگا۔

امید ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا نوازشریف نے اس سے کچھ نہ کچھ سبق ضرورسیکھاہوگا۔ وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کر رہے تھے۔تجزیہ نگار اور کالم نگار ہارون الرشید نے کہا کہ نواز شریف اگر ترجیحات کا صحیح تعین کرلیں تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔اس بار لوگ بیانات نہیں عمل دیکھیں گے۔ ترجیح یہ ہے کہ امن و امان کو درست کیا جائے۔ بلوچستان کے بارے میں انھوں نے بہت ہی دانشمندانہ فیصلہ کیا۔ انھوں نے ایم کیوایم اور فضل الرحمن سے اس لیے بات کی کیونکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ایسا چاہتی ہے۔ وہ ایران گیس منصوبے پرکبھی کام نہیں کریں گے۔

ان کوچاہیے برطانیہ میں اپنے بیٹے کا کاروبار ختم کرکے تمام پیسہ پاکستان واپس لائیں۔ تجزیہ نگارابصار عالم نے کہا کہ ہماری ساری توجہ اس پر ہے کہ نواز شریف بدلے ہیں یا نہیں۔ ہماری سوچ بہت منفی ہے۔ سنجیدگی کی ضرورت ہے، اگر ہم بحیثیت قوم خود کو بدل لیں تو میاں صاحب بھی خود کو بدل لیں گے اور پھر ہی تبدیلی آئے گی۔ پرویزمشرف صرف نواز شریف کا نہیں پوری قوم کا مجرم ہے۔ اگرانکے خلاف کارروائی کریں گے تو کہا جائے گا کہ وہ انتقام لے رہے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کی کامیابی جمہوریت اور عوام کی فتح ہے۔پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں