پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سرکاری وکیل تبدیل کردیے
انسدا دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت مقدمے کی قانونی ٹیم کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری
پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انسداددہشت گردی عدالت میں استغاثہ کی ٹیم کوتبدیل کردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردی عدالت میں دائرمقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تبدیل کردی ہے، پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغر، شیخ سعید اوروقارعابد بھٹی کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عبدالرؤف وٹو، امتیازسپرا اورآزر سلطان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری سے ٹیلی فونک گفتگوکی تھی ، جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے سرکاری وکلا کی ٹیم پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔