یوتھ ایشیا کپ پاکستان انڈر19 نے ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

قومی ٹیم نے 78 رنز کا ہدف ایک وکٹ کھوکر حاصل کیا


Sports Reporter September 29, 2018
جنید نے تین ، فرخ اور آصف نے ایک ایک وکٹ لی: فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان انڈر 19 نے یوتھ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو باآسانی نو وکٹوں سے ہرادیا۔

بنگلہ دیش کے شہرچٹاگانگ میں پاکستان انڈر19 نے یوتھ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم نے 78 رنزکا ہدف ایک وکٹ کھوکر حاصل کیا۔ محمد محسن خان نے ناقابل شکست 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ روحیل نذیر نے 24 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اورز میں صرف نو رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جنید نے تین ، فرخ اور آصف نے ایک ایک وکٹ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں