نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے بھارتی سرزمین پر فتح کے جھنڈے بلندکردیئے

ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں حمزہ خان، قاسم حارث اور عباس زیب نے 3 گولڈ میڈل اپنےنام کرلیے


ویب ڈیسک September 29, 2018
پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارنیو سیرن کو ہرا کر اعزاز اپنے نام کیا۔ :ٖفوٹو:فائل

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی سرزمین پر فتح کے جھنڈے بلندکردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی شہر چنئی میں کھیلی گئی ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 15 فائنل میں حمزہ خان نے بھارتی حریف ارنیو سیرن کو گیارہ نو، گیارہ چھ اور گیارہ سات سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

حارث قاسم نے انڈر 17 کیٹگری کے گولڈ میڈل مقابلے میں ملائیشین حریف کو زیرکرکے پاکستان کا نام بلند کیا۔ انڈر 19 کے فائنل میں عباس زیب نے بھارتی ہانگ کانگ کے چنگ یات لونگ کے خلاف برتری ثابت کی تاہم انڈر 13 فائنل میں پاکستان کے انس بخاری کو بھارتی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں ،کوچ، انٹرنیشنل ریفری آصف خان اور وحید نے شاندار جیت پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں