
ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی عبدالقادر نامی شخص بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا۔
عبدالقادر کے مطابق ایف آئی اے کے طلب کرنے پر علم ہوا کہ میرے نام پر بینک اکاؤنٹ ہے اور اس میں 225 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے۔ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ میں انگوٹھا چھاپ ہوں اور 40 گز کے مکان میں رہتا ہوں اس رقم سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ مجھے علم ہے یہ رقم کہاں سے آئی۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں عبدالقادر کے گھر کے اطراف پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کے نام پر اکاؤنٹ بنانے والے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کے لیے بھیجا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔