نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ پر شہباز شریف کو نہیں بٹھا سکتے فواد چوہدری
شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانے کے مترادف ہے، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ پر شہباز شریف کو کیسے بیٹھا دیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پر اپوزیشن کا حق نہیں بنتا، بلے کو دودھ کی رکھوالی نہیں دے سکتے، نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ پر شہباز شریف کو کیسے بیٹھا دیں؟
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے روک دیا گیا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف (ن) لیگ کی طرح ضمنی الیکشن نہیں کرائے گی، ضمنی الیکشن کے موقع پر سرکاری اداروں میں تبدیلیاں نہیں کیں اور نہ ہی انتخابات میں کوئی سرکاری مداخلت ہوگی، ہمیں خود پر یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہماری جماعت کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے اور ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد چوہدری کو نانی یاد دلادوں گا
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ بیورو کریسی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی لگائی ہوئی ہے اور ان کی اخلاقی تربیت بھی آصف زرداری اور نواز شریف والی ہے، تحریک انصاف کی بیورو کریسی آنے پر حالات تبدیل ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ نے میری غیر موجودگی میں بات کی لیکن میں ان کی بات کا جواب سینیٹ میں ہی دوں گا اور ایسی بات کروں گا کہ مشاہد اللہ کی طبیعت اپنی جگہ پر آجائے۔