حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ

وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ (فوٹو: فائل)

حکومت نے اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پیٹرولیم نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایات دیں کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔ اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
Load Next Story